میں نے عمر شریف سے بہت کچھ سیکھا ، موت سے غمزدہ ہوں ، انوپم کھیر

میں نے عمر شریف سے بہت کچھ سیکھا ، موت سے غمزدہ ہوں ، انوپم کھیر

ممبئی : معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ میں نے عمر شریف سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔حقیقت میں عمر شریف ایک لیجنڈ فنکار تھے اور نئے آنے والوں کے لئے اکیڈمی  کا درجہ رکھتے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ  لیجنڈ کامیڈین، اداکار اور انسان دوست عمرشریف صاحب کے انتقال پربہت دکھی ہوں ۔ عمر شریف حقیقت میں لیجنڈ اداکارتھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف سے کئی سال قبل  لندن میں ملاقات ہوئی تھی ۔ ان کا مزاح بہترین تھا۔ بطوراداکارمیں نے عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

4faea1019b3a5cefeb05df2e844b6dd0

انوپم کھیر نے کہا کہ دنیا میں  چند ہی ایسے لوگ ہیں جوسب کوہنساتے اورخوشیاں بکھیرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ عمر شریف کے اہل خانہ اور مداحوں کو اس عظیم سانحے سے نکلنے میں مدد دے۔

واضح رہے کہ لیجنڈ اداکارعمرشریف کی نمازجنازہ آج  نیورمبرگ جرمنی کی مقامی مسجد میں اداکی جائے گی، جب کہ میت کی پاکستان منتقلی منگل تک متوقع ہے۔