فرسٹ ائیر میں داخلہ کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

Global Vaccination,Pakistan Vaccine,Karachi Sindh,Murad Ali Shah,Vaccination for 1st Year Students

کراچی کے محکمہ تعلیم نے فرسٹ ائیر میں داخلہ کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی  ،اب ویکسی نیشن کے بغیر داخلہ فارم جمع نہیں ہو سکے گا ۔

تفصیلات کے مطابق  میٹرک میں پاس ہونے والے طلبا کو فسٹ ائیر میں داخلہ لینے کیلئے پہلے ویکسی نیشن کروانا ہو گی ،کورونا ویکسی نیشن کے بغیر داخلہ مشکل ہو جائے گا ۔

 نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کالجز نے آن لائن درخواستوں میں ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی ہے ،اب طلبا کو داخلہ فارم کیساتھ کورونا ویکسی نیشن کا سٹریفکیٹ بھی دکھانا لازمی ہوگا ،محکمہ تعلیم کے مطابق بغیر کورونا ویکسی نیشن کوئی طالب علم فارم جمع نہیں کر ا سکے گا ۔