انتخابات میں دھوکہ دینے والوں کو حساب دینا ہو گا، حمزہ شہباز

انتخابات میں دھوکہ دینے والوں کو حساب دینا ہو گا، حمزہ شہباز
کیپشن: انتخابات میں دھوکہ دینے والوں کو حساب دینا ہو گا، حمزہ شہباز
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

کوٹ مٹھن: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھوکہ دینے والوں کو حساب دینا ہو گا اور اب عوام شیر کو ووٹ دے کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو غرق کر دے گی

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز راجن پور کے دورے پر پہنچے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوٹ مٹھن کے لوگوں کی محبت پر شکر گزار ہوں اور اللہ جس کے مقدر میں ذلت لکھ دے اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سیلاب کے دوران جنوبی پنجاب میں ڈیرے لگائے تھے اور مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کی۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی محبت شہباز شریف کے دل میں بستی ہے اور اسی مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب میں خواجہ فرید یونیورسٹی بنائی۔ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے لیے نوکری کا کوٹہ منظور کیا تھا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ انتخابات میں دھوکہ دینے والوں کو حساب دینا ہو گا اور اب عوام شیر کو ووٹ دے کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو غرق کر دے گی جبکہ حفیظ دریشک ہار کر بھی جیتے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر راجن پور سے سابق رکن قومی اسمبلی حفیظ دریشک نے مسلم لیگ ن میں دوباہ شمولیت اختیار کر لی۔ حفیظ دریشک 2013 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ حفیظ دریشک نے کہا کہ آئندہ انتخاب مسلم لیگ ن کا ہے اور مسلم لیگ ن ہی ملک کو دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتی ہے۔