پنڈورا پیپر ز میں شامل پاکستانی افراد کیخلاف شکنجہ تیار ،تحقیقاتی کمیشن قائم 

پنڈورا پیپر ز میں شامل پاکستانی افراد کیخلاف شکنجہ تیار ،تحقیقاتی کمیشن قائم 

اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پنڈوراباکس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی جس کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کرینگے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدار ت ہونے والے اجلاس میں پنڈورا پیپرز سے متعلق اہم گفتگو کی گئی ،وزیر اعظم کو پنڈورا پیپرز سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کیخلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کی اجازت دی ،اس تحقیقاتی کمیشن کی معاونت ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر کرے گی،ذرائع کے مطابق پنڈروا پیپرز میں کمپنیزکےقانونی ہونے یا نہ ہونے کی تحقیقات ہوں گی،کمیشن مکمل طور پر تحقیقات کرے گا کہ جو سرمایہ اس میں استعمال ہوا ہے اس کی قانونی حیثیت کیا تھی ؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے ‏پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کر دیاہے ،یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا ،اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائینگے۔

5a7f9c8227066bd44ecf237dd8d53278

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی گئی، پینڈورا پیرز میں شامل پاکستانی شہریوں کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے تجاویز پر بھی غورکیا گیا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پنڈوراپیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے  اجلاس میں وفاقی وزراء،پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہے، وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی کی وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ۔