روس کا جوہری آبدوز سے ہائپر سونک کروز میزائل کا تجربہ ،بائیڈن پریشان 

Tsirkon,Russia test fires,hypersonic cruise missile,submarine

ماسکو :روس نے آبدوز سے زرقون ہائپر سونک کروز  میزائل  فائر کرنے کا کامیا ب تجربہ کر لیا ، 6 ہزار 670میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اس  میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ۔

طاقت کے بدلتے توازن میں جہاں ہر ملک اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط سے مضبوط تر کر رہا ہے وہیں سابقہ سپر پاور اور موجودہ سپر پاور میں ہتھیاروں کی دوڑ لگی ہوئی ہے ،ایسے میں روز کی طرف سے تیز ترین ہائپر سونگ میزائل کو پہلی دفعہ جوہری آبدوز سے فائر کیا گیا جس نے 6 ہزار 670 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔

 روسی صدر  ولادی میر پیوٹن نے میزائل ٹیسٹ  کی کامیابی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ یہ روسی فوج کی طرف سے ایک بڑی کامیابی ہے جو سمندری حدود میں بھی روس کو ناقابل تسخیر بنا دے گا ، روسی وزارت دفاع کی جانب سے میزائل  ٹیسٹ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ 

واضح رہے ایک ہفتہ قبل امریکہ کی طرف سے دنیا کے خطرناک ترین ہائپر سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھاجس کے بعد بائیڈن کا کہنا تھا امریکہ اپنی سپر میسی کسی بھی میدان میں چیلنج نہیں ہونے دیگا ۔

خیال رہے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے امریکی سپر میسی پر سوالیہ نشان اُٹھ رہے ہیں ،امریکی صد ر جوبائیڈن اور بائیڈن انتظامیہ اس وقت شدید دبائومیں ہے ۔