پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت انسداد دہشت گردی کی مشقیں ختم

پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت انسداد دہشت گردی کی مشقیں ختم
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی : شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت پاکستان میں  پہلی بار ہونے والی  مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقیں ختم ہوگئی ہیں۔ مشقوں میں چین اور پاکستان کے فوجی دستوں نے شرکت کی  ۔مشقوں میں عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر توجہ دی گئی۔

  

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کی اختتامی تقریب  قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں ہوئیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت پاکستان میں پہلی بار یہ مشقیں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر توجہ دی گئی ۔ مشق میں چین اور پاکستان کے فوجی دستوں نے شرکت کی ۔انسداد دہشت گردی مشقیں 2مراحل میں مکمل کی گئیں ۔ 

انسداد دہشت گردی مشقیں 2ہفتے تک جاری رہیں۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی  کمانڈر سنٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود تھے ۔