پاسپورٹ کا اجرا صرف 24 گھنٹوں میں ! حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام

Pakistani Passport,Sheikh Rasheed,PTI,PMIK,green Passport

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا حکومتی مشینری میں جدت لارہے ہیں جس کے ذریعے اب کوئی بھی شخص اپنا پاسپورٹ کا اجرا ایک ہی دن میں کروا سکتا ہے ۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑی خبردیتے ہوئے کہا کہ اب ہر عام شہری اپنے پاسپورٹ کا اجرا صرف ایک ہی دن میں کروا سکتا ہے جس کی فیس 10ہزار کے قریب ہو گی ،انہوں نے کہا صرف 24 گھنٹوں میں پاسپورٹ بنا کر دینگے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا جعلی شناختی کارڈ کی بہت سی شکایات تھیں جس کیلئے نادرا میں ایک مکمل کریک ڈائون کیا گیا اور ہزاروں افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ،اس سلسلے میں 136 افسروں کو برطرف کیا گیا ،90 افسروں کیخلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت میں نادرا کا 10 سالہ گند صاف کر رہے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ پندرہ اگست سے اب تک بیس ہزار لوگ افغانستان سے پاکستان آئے ہیں جبکہ چھ ہزار گئے ہیں ، چمن بارڈر پر آئی بی ایم ایس کے چھ ٹرمینل فراہم کردیے ہیں ، ہم نے طورخم اور چمن پر بھی نادرا کی گاڑیاں کھڑی کی ہوئی ہیں ، پینڈورا پیپرز میں کچھ نہیں نکلا یہ نام تو پہلے بھی چل رہے تھے ، افغانستان سے آنیوالوں کیلئے تین ہفتوں تک آن لائن کیا جائیگا۔