واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن 

واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر  میں واٹس ایپ ،فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز  ڈاؤن  ہو گئی ہیں۔فیس بک واٹس ایپ اور انسٹا گرام استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے  ۔

نیو نیوز کے مطابق  دنیا بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی سروس متاثر ہوئی ہیں اور اس حوالے سے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا ہے کہ 14 ہزار سے زائد واٹس ایپ یوزرز ، انسٹا گرام کے 12 ہزار اور فیس بک کے 25 سو یوزرز نے سروس معطل ہونے کی رپورٹ کی ہے۔ 

فیس بک پر کوئی چیز اپ ڈیٹ نہیں ہو رہی جبکہ واٹس ایپ سے کوئی میسج بھیجا جا رہا ہے اور نہ ہوئی کوئی میسج ریسیو ہو رہا ہے۔ واٹس اپ ، انسٹاگرام فیس بک کی ملکیت ہیں اور ایک ہی نظام کے تحت آپریٹ ہوتی ہیں۔ 

فیس بک انتظامیہ نے تین ایپس کی خرابی کی ابھی تک کوئی وجہ نہیں بتائی ۔نتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ غلط ہوا جسے ماہرین ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جلد سروسز بحال ہوجائیں گی۔