پینڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہے : شیخ رشید 

Sheikh Raseed,Pandora Papers,Pandora Leaks,PM Imran Khan

 اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہے یہ نام تو پہلے بھی گردش کر رہے تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں پینڈورا لیکس کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ پنڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہے، یہ نام تو پہلے بھی گردش کر رہے تھے،پینڈورا پیپزر میں کچھ نیا نہیں ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا ہے  پینڈورا بکس کے معاملے پر وزیر اعظم معاملات دیکھ رہے ہیں،جس کیلئے ابتدائی طور پر وزیر اعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا ہے جو ایسے تمام پاکستانیوں کی چھان بین کرینگے جن کے نام اس پینڈوراپیپرز میں شامل ہیں ،اس طرح کے اقدامات کرنے سے منی لانڈرنگ جیسے کالے دھندے کی بھی روک تھام کرنے میں مدد ملے گی ۔

واضح رہے وزیر اعظم کی زیرصدار ت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں پنڈوراپیپرز سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ،جس میں وزیر اعظم کو تمام حقائق سے آگاہ کیا گیا ،وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا ہے جسے ایف بی آر اور ایف آئی اے کی معاونت بھی حاصل ہو گی ،اس کمیشن میں ایسے تمام لوگوں کی چھان بین کی جائے گی جن کے نام لسٹ میں شامل ہیں ،ان افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ آیا انہوں نے یہ پیسہ قانونی طریقہ سے ملک سے باہر بھیجا ہے ؟کیا ان تمام افراد نے اپنے اثاثے ڈکلیئر کیے ہوئے تھے اور کیا یہ افراد ٹیکس ادا کرتے رہے ہیں ؟

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کیخلاف صاف شفاف تحقیقات کی جائے گی اور غیر قانونی طریقہ استعمال کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔