گذشتہ چار ماہ سے تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا

گذشتہ چار ماہ سے تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا

نیویارک: گذشتہ چار ماہ سے تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا ، اوپیک پلس نے پیداوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ کمی کا فیصلہ کر لیا ۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت دوبارہ بڑھنی شروع ہو گئی ، عالمی مارکیٹ میں ایک بیرل کی قیمت 4 ڈالر بڑھ گئی ، دسمبر کی ڈیلیوری کے سودے اٹھاسی ڈالر تک پہنچ گئے ۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت تراسی ڈالر تریسٹھ سینٹ ہو گئی ۔

اوپیک پلس نے پیداوار بڑھانے کے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا ، تنظیم کا کہنا ہے کم قیمت کا تیل ان کے وارے میں نہیں ہے ۔ فیوچر ٹریڈنگ میں خام تیل کی قیمت اٹھاسی ڈالر چھاسی سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ۔

مصنف کے بارے میں