جے یو آئی نے حکومت میں شمولیت کیلئے اہم عہدے ملنے کی شرط رکھ دی

جے یو آئی نے حکومت میں شمولیت کیلئے اہم عہدے ملنے کی شرط رکھ دی

کوئٹہ :بلوچستان حکومت میں جے یو آئی  کی شمولیت میں کا معاملے کی حقیقت سامنے آگئی ، اس سلسلے میں وزیر اعلی کی  جے یو آئی کے صوبائی امیر سے اسلام آباد میں ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔

بلوچستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت جے یوُآئی کی حکومت میں شمولیت میں تاخیر ہو رہی ہے  ۔جے یو آئی  کے زرائع کا کہنا ہے کہ  حکومت میں شمولیت پر تیار ہے لیکن اس کے لیے اہم وزارتوں کی شرط رکھی  ہے ، جیسے ہی شرائط  مان لی جائیں گی جے یو آئی حکومت میں شامل ہوجائے گی ۔ اس حوالے سےبلوچستان کے امیر اور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے اسلام آباد میں وزیر اعلی قدوس بزنجو کی ایک اور ملاقات  ہوئی ہے۔

جے یو آئی زرائع کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں جے یو آئی  کی شرائط اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے  ہماری شرائط کے حوالے سے بال اب وزیر اعلی بلوچستان کی کورٹ میں ہے  

دوسری جانب بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ شرائط   پر عملدرآمد سے دوسرے اتحادی ناراض ہوں گے۔