سندھ حکومت کی درخواست مسترد ، الیکشن کمیشن کا 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان 

سندھ حکومت کی درخواست مسترد ، الیکشن کمیشن کا 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 9 ، پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں انتخابات 16 اکتوبر اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہوں گے۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  کی سربراہی میں اہم اجلاس  ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ  قومی اسمبلی کے 9 اور  صوبائی اسمبلی  پنجاب کے تین  حلقوں  میں ضمنی انتخابات  کا انعقاد 16اکتوبر  کو اور    کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہوں گے ۔

وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات کیلئے 600 ملین روپے فراہم نہیں کیے۔ فنڈز فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے تشویش کا اظہار کیا ۔ فنڈز فراہم نہ  کیے گئے  تو ضمنی انتخابات کا انعقاد ملتوی ہوجائیں گے۔بلدیاتی انتخابات کیلئے صرف 25 ملین روپے فراہم کیے گئے بقایا  رقم فراہم نہیں کی گئی  ۔انتخابات  کے پر امن  انعقاد کے لئے   پاک فوج ، رینجرز  اور فرنٹیر  کور کی تعیناتی   کے لئے وزارت دفاع  اور وزارت  داخلہ  سے رابطے میں ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق   حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر   پاک فوج   رینجرز یا  فرنیٹر  کور کی  تعیناتی ضروری ہے۔ صوبائی حکومت کراچی ڈویژن میں پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنائے،۔الیکشن کے دوران امن وامان قائم رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات کیلئے 600 ملین روپے فراہم نہیں کیے ۔

مصنف کے بارے میں