سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق موٹروے پر تیز رفتار ی کے باعث جرمانہ کروا بیٹھے

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق موٹروے پر تیز رفتار ی کے باعث جرمانہ کروا بیٹھے

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق موٹروے پر تیز رفتار ی کے باعث جرمانہ کروا بیٹھے،تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی خانقاںڈوگراں کے قریب موٹر وے ایم ٹو پر جا رہے تھے ۔
ایازصادق اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے ۔ خانقاں ڈوگراں کے قریب موٹروے پولیس نے انہیں روک لیا ۔ ایاز صادق کی گاڑی کی رفتار 120کلومیٹر کی بجائے 150کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔ موٹروے پولیس کے روکنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے موٹروے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے موٹروے پولیس کو کارکردگی کو سراہا اور عید کے دنوں میں بہترین خدمات انجام دینے پر موٹروے پولیس اہلکاروں کی تعریف بھی کی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔