جلالپور بھٹیاں : چوہدری صغیر احمد (مرحوم) مفت ایمبولینس سروس سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں کمی ہوئی، چوہدری راحت صغیر

جلالپور بھٹیاں : چوہدری صغیر احمد (مرحوم) مفت ایمبولینس سروس سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں کمی ہوئی، چوہدری راحت صغیر

جلالپور بھٹیاں(اکرم شانی ) :قصبہ کی ہر دل عزیز شخصیت چوہدری صغیر احمد (مرحوم) کی وفات کے بعد ان کا غریبوں کی امداد کا مشن اسی طریقہ سے جاری ہے ۔اس سلسلے کی پہلی کڑی چوہدری صغیر  احمد مرحوم کے  بیٹوں کی طرف سے قصبہ کے لیے شروع کی جانے والی مفت ایمبولینس سروس کا اجراء ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری صغیر احمد کی وفات کے بعد ان کے بیٹوں راحت صغیر ، آصف صغیر ،راشد صغیر نے والد کی طرح صدقہ جاریہ کے طو رپر جلالپور بھٹیاں میں پچھلے ماہ مفت  ایمبولینس سروس کا آغاز کیا تھا ۔ جلالپوربھٹیاں کی عوام کے لیے اس سے بڑی نعمت کوئی ہو نہیں سکتی ۔ کیونکہ جلالپور بھٹیاں سے کسی بھی ناگہانی صورت میں کسی بھی مریض کو قریب ترین ہسپتال حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد یا لاہور لے جانے میں کافی دقت کا سامناکرنا پڑتا تھا۔ لیکن اس سروس کے شرو ع ہونے سے علاقہ مکینوں یہ دیرینہ مسلہ بھی حل ہو گیا ہے ۔ 

نمائندہ نیو نیوز سے بات کرتے ہوئے چوہدری راحت صغیر کا کہناتھا کہ اس سروس کے اجراٰء سے جلالپور بھٹیاں کے شہریوں کو خاطرخواہ فائدہ پہنچا ہے ۔ سروس کے استعمال ْپر کس بھی طرح کی کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی ہے ۔ مریضوں میں جس کی جتنی استطاعت ہو وہ ادا کر سکتاہے ۔ تاہم پہلے ماہ کے دوران فری سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد کافی رہی  ۔ یہاں یہ بھی بتانا قابل ذکر ہے کہ مریضؤں کو جلالپور سے لے ہسپتال لے جانے اور لا نے میں جو بھی اخراجات آتے ہیں وہ چوہدری صغیر احمد (مرحوم ) کے بیٹے ہی برداشت کرتے ہیں ۔ 

ماہانہ روپورٹ کے مطابق پہلے ماہ 38مریضوں کو بروقت فیصل آباد، لاہور اور حافظ آباد ہسپتال میں پہنچا کر قمتی جانوں کو بچایا جا سکا۔ اس موقع پر راحت صغیر نے جلالپور بھٹیاں کے نے مخیرحضرات سے کہا ہے کہ وہ بھی اس طرح کے اقدامات اٹھائیں تا کہ علاقہ مکینوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی باہم پہنچائی جا سکیں ۔ اس کے علاوہ دین اور دنیا میں کامیابی مل  سکے ۔ 

واضح چوہدری صغیر احمد کی شخصیت جلالپور کے رہائشیوں کے لیے ہنس مکھ ، خدا ترس ، رحم دل انسان کے طور پر جانی جاتی ہے ۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کسی کی مدد کرنے میں کبھی ہچکاہٹ محسوس نہیں کی ، ہر ایک سے خوش اخلاقی سے ملنا ان کا طرہ امتیاز تھا۔ جبکہ اللہ نے انہیں نیک اولاد سے بھی نواز ا ہے جس کا ثبوت یہ ہےکہ ان کی وفات کے بعد ان کی اولاد نے اہم قدم اٹھا تے ہوئے جلالپور بھٹیاں کا دیرینہ مسلہ (ایمبولینس )  کی مفت سروس کی صور ت میں حل کیاہے ۔