اوچ شریف کے قریب قومی شاہراہ پر دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم ،متعدد جاں بحق

اوچ شریف کے قریب قومی شاہراہ پر دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم ،متعدد جاں بحق

اوچ شریف:اوچ شریف کے قریب قومی شاہراہ پر دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم ہواہے جس میں دونوں بسوں کے ڈرائیورز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے قریب قومی شاہراہ پر دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں ڈرائیورز جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حادثے کے فوری بعد دونوں بسوں میں آگ بھڑک اٹھی اور مسافر کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کرتے رہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور بسوں میں پھنسے مسافروں کو نکال لیاہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال بھی منتقل کر دیا گیاہے۔