کینیڈا میں ڈاکوؤں کو پاکستانی دکان مالک کو لوٹنا مہنگا پڑ گیا

کینیڈا میں ڈاکوؤں کو پاکستانی دکان مالک کو لوٹنا مہنگا پڑ گیا

کلیگری: کینیڈا کے علاقے کیلگری میں ڈاکوؤں کو پاکستانی دکان مالک کو لوٹنا مہنگا پڑ گیا ۔ دکان مالک نے ڈاکوؤں کو دکان میں بند کر کے پولیس بلو الی ۔

تفصیلات کے مطابق کلیگری کے سٹور پر دو ڈاکوؤں نے اچانک دھاوا وبو ل دیا ، ڈاکوؤں نے آتے ہی پاکستانی دکان مالک کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم دکان مالک نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے تو دونوں کو پکڑا اور پھر ببھاگ کر باہر سے دکان کا دروازہ بند کر دیا ۔ 

درواز ہ بند کرنے کےبعد دکان مالک نے پولیس کو اطلاع دے دی ۔ دونوں ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر اتنی دیر میں پولیس پہنچ چکی تھی ۔ جس نے دونوں  کو بھاگتے ہوئے پکڑ لیا ۔پولیس اہلکاروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد پاکستانی دکان مالک کی ہمت  کی داد دی ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔