ملالہ یوسف زئی پر حملے کا ملزم کراچی پولیس مقابلہ میں مارا گیا

ملالہ یوسف زئی پر حملے کا ملزم کراچی پولیس مقابلہ میں مارا گیا

کراچی : نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی پر حملے کا ملزم کراچی پولیس مقابلہ میں مارا گیا

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ملالہ یوسف زئی پر حملے میں ملوث ملزم سمیت 4 دہشت ہلاک ہو گئے۔راؤ انوارایس ایس پی ملیرنے اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کراچی میں سچل کے علاقے میں واقع صدف سوسائٹی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اس دوران ایک گھر میں پناہ لئے ہوئے دہشت گردوں نے پولیس پرحملہ کردیا اورشدید فائرنگ کی۔تاہم پولیس کی موثر جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایس ایس پی ملیر نے دعویٰ کیا کہ ماراجانے والاخورشید نامی ایک دہشت گرد مطلوب دہشت گرد مولوی فضل اللہ کا کزن ہے۔

راؤ انوار کے مطابق دہشت گرد خورشید پاک فوج اور نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی پر حملے کا ملزم بھی ہے جب کہ دہشت گرد خورشید قائد آباد پولیس پر بم حملے میں بھی ملوث تھا۔راؤ انوار کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق سوات سے تعلق رکھنے والی کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔