دنیا کو باور نہیں کروا سکے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کتنا نقصان اٹھایا : خورشید شاہ 

دنیا کو باور نہیں کروا سکے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کتنا نقصان اٹھایا : خورشید شاہ 

سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو دھمکی دینے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ پاکستان کے دہشت گردی کیخلاف جنگ پر 12ہزار 5سو ارب روپے ضائع ہوئے ہیں۔ دنیا کو یہ باور نہیں کروا سکے کہ ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کتنا نقصان اٹھایا ہے

سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سوچنا چاہیے کہ امریکا کیوں پاکستان کو دھمکی دیتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پر 12 ہزار 5 سو ارب روپے ضائع ہوگئے۔ آج ملک بحران کا شکار ہے، حکمرانوں اور اداروں میں تصادم نظر آتا ہے،یہ رقم ملک پر خرچ ہوتی تو آج پاکستان خوشحال ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑتا رہا، مگر دنیا کو باور نہیں کراسکا کہ کتنا نقصان ہوا ہے، سوچنا چاہئے کہ امریکا کیوں پاکستان کو دھمکی دیتا ہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی پر 12 ہزار 5 سو ارب روپے ضائع کردیئے گئے، ملک پر خرچ ہوتے تو ملک خوشحال ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت نے بجلی اتنی مہنگی کردی ہے کہ لوگ بجلی کا بل دینے سے قاصر ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی 8روپے فی یونٹ تھی، آج 14 روپے یونٹ ہے،ملک بحران کا شکار ہے اور اداروں میں تصادم نظر آتا ہے۔