ملتان میں سڑک کنارے سری پائے جلانے پر 124افراد گرفتار

ملتان میں سڑک کنارے سری پائے جلانے پر 124افراد گرفتار

ملتان : ملتان ڈویژن میں سڑک کنارے سری پائے جلانے پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 124 افراد کو گرفتار جبکہ 110 مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صرف ملتان میں سڑک کنارے سری پائے جلانے پر37 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ این او سی کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر بھی 66 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ملتان میں سری پائے کھانے کے شوقین افراد قانون کا احترام کریں ورنہ حراست میں لے لئے جائیں گے اور مقدمہ بھی درج ہو گا۔


عید کے تینوں روز کمشنر ملتان بلال بٹ نے دفعہ 144 نافذ کر کے سری پائے سڑک کنارے جلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔اب تک پولیس نے ملتان ڈویژن میں خلاف ورزی کرنے والے 124 افراد کو گرفتار کیا اور 110 مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔ملتان میں سری پائے مخصوص دکانوں اور خالی پلاٹس میں جلائے جا رہے ہیں۔