روسی مسلمانوں کا روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان 

روسی مسلمانوں کا روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان 

ماسکو : روسی مسلمانوں نے بھی روہنگیا مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر دیا 

تفصیلات کے مطابق روسی مسلمانوں نے اپنے روہنگیا مسلمان بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ماسکو میں واقع میانمار کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا جس دوران وہاں پر میانمار حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔


روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف جاری میانماری فوج اور انتہا پسند بدھشٹووں کے ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ان سے اپنی ہمدردی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس سلسلہ کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے کیونکہ اس طرح کے واقعات انسانیت کو شرمناک کر رہے ہیں۔