دریائے چناب میں ایک ہی خاندان کے 3افراد ڈوب کر جاں بحق

شورکوٹ:دریائے چناب میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 کو بچالیا گیا۔


اطلاعات کے مطابق سلطان باھوپُل کے قریب دریائے چناب میں 5افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔تین افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2کو زندہ نکال لیاگیا۔احمدپورسیال کے رہائشی ایک ہی خاندان کے افراد دریا چناب کے کنارے پکنک منانے گئے تھے، ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔