لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے لاہور میں پنجاب سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورمیں بنائے گئے منصوبوں کی تعریف بھی کی۔
اس موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہاں دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔سوئنگ کے سلطان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے برانڈ ایمبسیڈربنیں گے ، منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے یہ ملک کا بہترین منصوبہ ہے۔
#PSCA Feels Excited to Roll out Red Carpet to Sultan of Swing – the Legendary @Wasimakramlive – who Graced its #IC3 Project with his Presence and Expressed his Approval and Applause with best wishes. Thank you Skipper! @TheRealPCB @ICC @ImranKhanPTI pic.twitter.com/ApOA6Vc1pZ
— PSCA (@PSCAsafecities) September 3, 2018
وسیم اکرم نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام افسران اور عملے کومبارکباد دیتا ہوں۔