تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سارے ووٹ مجھے ہی ملیں گے، علوی

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سارے ووٹ مجھے ہی ملیں گے، علوی
کیپشن: کامیابی کے بعد آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اپنی جان لگا دیں گے، علوی۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گا، تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سارے ووٹ مجھے ہی ملیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک ماہ کے دوران سب سے رابطے رہے اور ووٹ لینے ہر جگہ گیا کیونکہ جو آئین کہتا ہے وہی میری ترجیحات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کوشش ہو گی لوگوں کے تن پر کپڑا اور سر پر چھت ہوں، انصاف اور روزی ملے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا خاموش اور غیر متحرک صدر نہیں بننا چاہتے کامیابی کے بعد آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اپنی جان لگا دیں گے،۔ تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم میرے چیئرمین ہیں اور رہیں گے جبکہ واضح اکثریت سے جیتوں گا کیونکہ بہت سے اراکین نے ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پانی پاکستان کا بہت بڑا مسلہ ہے اور اس کے حل کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کروں گا۔

پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ عمران خان اور اپنی جماعت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے صدر کے عہدے کیلئے نامزد کیا۔ ایگزایکٹو کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم پر ہے جبکہ ایک متحرک صدر پاکستان کی یکجہتی کیلئے حکومت کی مدد کر سکتا ہے۔