فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس معطل

فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس معطل
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا : تکنیکی خرابی کے باعث گزشتہ رات دنیا کے کئی ممالک میں سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس 90 منٹ تک معطل رہی۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تکینکی خرابی پر قابو پا کر بڑی حد تک مسئلہ حل کر لیا گیا ہے ،نیٹ ورکنگ میں خرابی کے باعث مختلف مقامات پر صارفین کو فیس بک پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

فیس بک سروس متاثر ہونے پر ترجمان فیس بک نے صارفین سے معذرت کی ہے۔