اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت معطل کر دی گئی

 اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت معطل کر دی گئی
کیپشن: اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت معطل ہونے سے صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ ن کا ایک ووٹ کم ہو گیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل ہو گئی ہے۔ ان کی رکنیت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کی گئی جس کے بعد اب اسحاق ڈار سینیٹ کے رکن نہیں رہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی رکنیت سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کی گئی جس کے بعد اب وہ سینٹ کے رکن نہیں رہے۔

دوسری جانب نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے آج پولنگ جاری ہے لیکن مسلم لیگ ن کا ایک ووٹ کم ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ صدارتی انتخاب میں سینیٹر کا ایک ووٹ ہے ۔

حکمران جماعت تحریک انصاف کے عارف علوی، متحدہ اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن کے درمیان مقابلہ ہے۔