برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے پیشکش کر دی

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے پیشکش کر دی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریونے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پرپاکستان نے بہترین اقدامات اٹھائے ہم نے پاکستان کوگرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوکاکہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام میں برطانیہ کی دلچسپی جاری رہے گی۔مقبوضہ کشمیرسمیت تمام تنازعات کاحل پاکستان،بھارت اوردنیاکے مفادمیں ہے،پاکستان سے متعلق عالمی میڈیا کی کوریج درست نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی درخواست کو میرٹ پر دیکھا جائے گا،اسحاق ڈار،نوازشریف کے بیٹوں کی وطن واپسی کے معاملے پربات نہیں کروں گا، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پرپاکستان نے بہترین اقدامات اٹھائے ہم نے پاکستان کوگرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے پر بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے  ملاقات بھی تھی اور انہوں  نے حکومت برطانیہ کی جانب سے  نئی حکومت  کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا ۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ تھا کہ  برطانیہ تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کےلیے تیار ہے۔