اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا ، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا ، حمزہ شہباز
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہاہے کہ معلوم نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی کی کیا مجبوریاں ہیں ، اچھا ہوتا کہ اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار ہوتا ۔ 

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا۔اس نوٹیفکیشن کی پروا نہیں لیکن معزز اراکینِ اسمبلی کے دستخظ کو شک کی نگاہ سے دیکھا گیا جو ان کی تذلیل ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں اسپیکر قومی اسمبلی کو یہاں یہ بتاتا چلوں کہ ہمارے 12 ووٹوں پر نقب ڈالا گیا جو ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں پورے ہوئے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وفاق میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے جبکہ پنجاب میں اب بھی یہ التوا کا شکار ہے جس کا کوئی سبب سامنے نہیں آسکا۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا دیکھے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو واضح عددی اکثریت حاصل ہے اور اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے ایک قانونی راستہ بھی موجود تھا لیکن پرویز الٰہی صاحب نے اسے نہیں اپنایا۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ الیکشن ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے جس کا اعتراف وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کںٹینر پر چڑھ کر گالیاں نکالنا بہت آسان ہے اور حکمران کی سیٹ پر بیٹھ کر ملکی امور چلانا بہت مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کوانتخابی پارلیمانی کمیشن سے بھاگنے نہیں دینگے،نیازی صاحب نیا پاکستان لوگوں کونظرآرہاہے آج ہم مختلف داستانیں سن رہے ہیں۔