کور کمانڈرز کانفرنس، آپریشن ردالفساد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

کور کمانڈرز کانفرنس، آپریشن ردالفساد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
کیپشن: فیلڈ فارمیشنز شہدا کے اہلخانہ کو زبردست خراج تحسین پیش کریں، جنرل قمر جاوید باجوہ۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں آپریشن ردالفساد پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

d11d8fe53faad6cdbb491135135a7c18

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا  کے موقع پر  فیلڈ فارمیشنز کوشہدا کے لواحقین کے پاس پہنچنے کی ہدایت کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز شہدا کے اہلخانہ کو زبردست خراج تحسین پیش کریں۔