ایشیا کپ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

03:58 PM, 4 Sep, 2018

لاہور: رواں ماہ شیڈیول ایشیا کپ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ محمد حفیظ اور عماد وسیم ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف سیلیکٹر انضمام الحق  نے پریس کانفرنس کے دوران 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم میں سرفراز احمد ، فخر زمان، امام الحق، شعیب ملک، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، بابر اعظم، آصف علی ، جنید خان ، محمد نواز اور حارث سہیل شامل ہیں۔ 


یاد رہے کہ ایشیا کپ 15ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیں گے جبکہ 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ شیڈول ہے۔

مزیدخبریں