امام الحق کا خاتون کھلاڑی ارم جاوید کیلئے تحفہ سامنے آگیا

امام الحق کا خاتون کھلاڑی ارم جاوید کیلئے تحفہ سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے خاتون کھلاڑی ارم جاوید کو بیٹ کا تحفہ دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اس سے رنز کا انبار لگائیں گی۔

ارم جاوید پاکستان کی طرف سے 15 ون ڈے اور 21 ٹی20 میچز کھیل کر خواتین کرکٹ ٹیم میں ایک اچھی بلے باز کے طور پر سامنے آئی ہیں۔امام الحق نے نیک تمناوں کے ساتھ خاتون کرکٹرکواپنا بلا تحفے میں دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی حریف ٹیموں کےخلاف رنز کے انبار لگا دیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے بیٹ کے ساتھ اپنی سیلفی بھی ریلیز کی ہے۔

9abc92eb5caffc25bbf422d996d562c1


قومی ٹیسٹ کرکٹر نے اس امید کے ساتھ انھیں بیٹ گفٹ کیا ہے کہ وہ اپنے کھیل میں نکھارلائیں گی۔ارم جاوید نے امام الحق کو اپنا بھائی قراردیتے ہوئے خوبصورت تحفے کا شکریہ ادا کیا ہے۔