صدارتی محل کی بجائے پارلیمنٹ لاجز میں رہوں گا ، صدر پاکستان عارف علوی

صدارتی محل کی بجائے پارلیمنٹ لاجز میں رہوں گا ، صدر پاکستان عارف علوی
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: عارف علوی کا کامیابی کے بعدانہوں نے دبنگ اعلان کر تے ہوئے صدارتی محل کی بجائے پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان منتخب ہونے کے پریس کانفرنس کرتے ہوئےڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔میری کامیابی میں قاسم سوری اور فرخ حبیب کا اہم کردار ہے۔یہ میرے ساتھ ہر جگہ گئے۔بہتر انداز میں صدر کے عہدے پر کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ پانچ سال میں غریب عوام کی قسمت پڑے اور ان کے تن پر کپڑا ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہر آدمی کی دہلیز تک انصاف جانا چاہیئے اور تعلیم پر ہر آدمی کا حق ہو ۔  انہوں نے صدر نامزد کرنے پر عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ نو منتخب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف  نے کہا کہ آج صدر منتخب ہونے کے میں صرف پی ٹی آئی ک انہیں بلکہ پورے پاکستان کا صدر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر تمام پارٹیوں کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری سیاسی جدوجہد 1979 سے چل رہی ہے ۔

ووٹنگ سے قبل بھی نومنتخب صدر نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گا، تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سارے ووٹ مجھے ہی ملیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ماہ کے دوران سب سے رابطے رہے، ووٹ لینے ہر جگہ گیا، جو آئین کہتا ہے وہی میری ترجیحات ہوں گی۔ میری کوشش ہو گی کہ لوگوں کے تن پر کپڑا اور سر پر چھت ہو، انصاف اور روزی ملے۔