چوہدری سرور نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

چوہدری سرور نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : تحریک انصاف کے نامزد گورنر چودھری سرور نے ووٹ ڈالتے ہی سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ چودھری سرور کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

صدارتی امیدوار کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ یقین ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار عارف علوی الیکشن جیتیں گے.ان کا کہناتھا کہ اپنی تقریب حلف برداری کوصدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی وجہ سے ملتوی کیا۔

صدارتی ووٹ ڈالنے کے بعد چوہدری سرور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سینیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔کل بطورگورنرپنجاب حلف اٹھاؤں گا۔چودھری سرور نے کہا کہ میں پاکستان کچھ دینے آیا ہوں،یہاں سے کچھ لینے نہیں آیا۔