لاہور:صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے نمائندے نہیں ہیں ، پیپلزپارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار کبھی ادا نہیں کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ میں اپنی اس بات پر اب بھی قائم ہوں کہ اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے نمائندے نہیں ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار کبھی بھی ادا نہیں کرے گی ، پیپلزپارٹی ، ایم ایم اے اور ن لیگ کبھی کسی اتحاد کا حصہ نہیں تھے ، ن لیگ ہی پارلیمنٹ میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی ۔
ن لیگی رہنما نے عام انتخابات کو وسیع پیمانے پر دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018 میں جعلی مینڈیٹ نے تمام جماعتوں کو دھاندلی پر متفق کیا ۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں پارلیمنٹ سے حکومتی امیدوار کو 212 ووٹ ملے ، حکومتی امیدوار کو مخالفین سے بھی اتنے ہی ووٹ ملے۔