ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،شہری شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،شہری شہید
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والا شہری شہری عبدالرؤف مویشی چرارہا تھا۔