روسی صدر نے چار پاکستانی اہلکاروں کیلئے آرڈر آف فرینڈشپ اعزاز کا اعلان کر دیا

روسی صدر نے چار پاکستانی اہلکاروں کیلئے آرڈر آف فرینڈشپ اعزاز کا اعلان کر دیا

image by facebook

ماسکو:روسی کوہ پیما کی جان بچانے والے چار پاکستانیوں کیلئے روسی صدر ولادی میر پوتن نے اعزاز کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے روسی کوہ پیما کی جان بچانے والے چار پاکستانی ریسکیو اہلکاروں کے لیے اعزاز کا اعلان کر دیا ہے ۔

اعزاز پانے والوں میں قاضی محمد ، عابد رفیق ، محمد انزہم رفیق اور فخر عباس شامل ہیں جن کو آرڈر آف فرینڈ شپ کا نام دیا گیا ہے۔

چاروں پاکستانی شہریوں نے رواں برس پچیس ہزار چھ سو پچاس فٹ کی بلندی پر لاتوک پیک پر پھنسے روسی کوہ پیما کو ریسکیو کیا تھا۔