ن لیگ کی یہ سوچ کہ 'وہ نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں' نظام کے لئے تباہ کن ہے, قمر زمان کائرہ 

ن لیگ کی یہ سوچ کہ 'وہ نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں' نظام کے لئے تباہ کن ہے, قمر زمان کائرہ 

 لاہور:  پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے پیپلزپارٹی پارٹی پر حملے انتہائی افسوس ناک ہیں، (ن )لیگ کی یہ سوچ کہ وہ نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں نظام کے لئے تباہ کن ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجبوریاں تو (ن) لیگ کی ہیں جو اکثریت ملنے پر بھی پنجاب میں حکومت نہ بنا سکی۔شہباز شریف کو خطرناک مقدمات کا سامنا ہے۔اسی وجہ سے وہ کنفیوزڈ ہیں۔ن لیگ والے الزامات لگانے کی بجائے وہ مسلم لیگ ن اپنے گریبان میں جھانکے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پہلے بڑے میاں کی چھوٹے میاں سے چپقلش ختم کرائیںاور اپنی جماعت کے خلفشار پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے. اسی لیے ہم نے سب کو پارلیمنٹ کا حصہ بننے پر قائل کیا۔انہوں نے کہا جب پی ٹی آئی اور امپائر ن کی حکومت کے درپہ تھے تو پیپلز پارٹی نے ہی انہیں بچایا لیکن ن لیگ نے ہمیشہ سے طوطا چشمی کی سیاست کی جس نے اس کا ساتھ دیا اسی پر وار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن صرف پیپلزپارٹی ہی کرے گی۔انہوں نے کہا ن لیگ کی یہ سوچ کہ وہ نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں نظام کے لئے تباہ کن ہے۔