جرمن میڈیا نے کشمیر کی اندرونی صورتحال دنیا کو دکھا دی

جرمن میڈیا نے کشمیر کی اندرونی صورتحال دنیا کو دکھا دی

سرینگر:مودی کو جہاں ہٹلر کا نام دیا جا رہا ہے وہیں ظلم کی تمام حدیں بھی مقبوضہ کشمیر میں عبور کی جا رہی ہیں ،حال ہی میں جرمن ویڈیو نے اپنی رپورٹ میں کشمیریوں کی حالیہ صورتحال دنیا کو دیکھا دی ۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میں کرفیو کو لگے ایک ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے وہیں نہتے کشمیریوںکی زندگی عذاب بن گئی ہے ،مظلوم کشمیری گھروں میں محصور ہیں، کھانے پینے کی اشیا ختم ہو گئیں، پیسے ختم ہونے پر ڈاکٹر اپنا زیورات تک بیچنے پر مجبور ہوئی۔ بڑوں شہروں میں جگہ جگہ بھارتی فوج دندنا رہی ہیں۔

جرمن میڈیا نے کشمیر کی اندرنی صور تحال دنیا کو دیکھا دی، جرمن ٹی وی ڈی ڈبلیو سے بات کرت ہوئے کشمیری ریسرچر نے بھارتی فوجیوں کی حرکتوں کو بے نقاب کر دیا،کشمیری ریسرچر ارشی قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین خوف و ہراس میں رہ رہی ہے، ہر جگہ خوف کو ماحول ہے، بھارتی فورسز انہیں ہراساں کرتی ہیں، آپ باہر نہیں جا سکتی،ان کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو آسانی سے جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، دیہاتی علاقوں میں خوف زیادہ ہے، آرمی کے بندے گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو لوہے سے مارتے ہیں، گھر دور دور ہونے کی وجہ لوگ تشدد کی آواز بھی نہیں سن سکتے اور نا ہی ان کی مدد کے لیے کوئی آتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوگوں کو در بدر پھرتا دیکھ کرجراتمند کشمیری خاتون پی سی او کے بزنس سے مفت کالز کراتی ہے، لوگ پچاس کلومیٹر دور سے فون کرنے ا?تے ہیں، بھارت کے خلاف عوامی غصہ دن بدن بڑھ رہا ہے، پیسے ختم ہونے کی وجہ سے خاتون ڈاکٹر اپنا زیور تک بیچنے پر مجبور ہوئی۔