محسن عباس ذہنی مریض ہے،فاطمہ سہیل

محسن عباس ذہنی مریض ہے،فاطمہ سہیل

لاہور:اداکار و ڈی جے محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے انہیں ذہنی مریض قرار دیکر خلع کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی کورٹ میں ماڈل فاطمہ سہیل کی شوہر محسن عباس سے خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر جج بابر عدیم کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران فاطمہ سہیل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کا شوہر محسن عباس ذہنی مریض ہے جوکہ ان کی دیکھ بھال نہیں کرسکتا۔محسن عباس ایک لالچی انسان ہے جو کہ مجھ سے پیسے چھیننا چاہتا ہے۔

فاطمہ سہیل نے مزید کہا کہ محسن عباس نے میری زندگی برباد کردی اس کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

عدالت نے محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔