کوئٹہ میں سی ٹی ٹی ڈی کا آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار شہید

کوئٹہ میں سی ٹی ٹی ڈی کا آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار شہید

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران خاتون خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد ہلاک جب کہ کارروائی میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔


سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد اڑادیا، مارے جانے والوں میں خاتون خود کش حملہ آور بھی شامل ہے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا، آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر واقع ایک کمپاﺅنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر رات گئے کارروائی شروع کی گئی۔

سکیورٹی فورسز نے جیسے ہی مذکورہ کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد محرم الحرام کے دوران شہر میں کسی بڑے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔