سعودی عرب اور یو اے ای  کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی عرب اور یو اے ای  کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
Image Source: Neo Tv Screen Shot

اسلام آباد: سعودی عرب اور یو اے ای  کے وزرائے خارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نور خان ایئربیس پر استقبال کیا۔


 

تفصیلات کے مطابق ، سعودی عرب اور یو اے ای  کے وزرائے خارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ نے  نور خان ایئربیس پر استقبال کیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

ذرائع کے مطابق ، تینوں وزرائے خارجہ کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید بن سلطان اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ، آرمی چیف اور وزیر خارجہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

 

ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔