پاکستان سٹاک مارکیٹ 400 پوائنٹ اضافے پر بند

پاکستان سٹاک مارکیٹ 400 پوائنٹ اضافے پر بند
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ,  کاروبار کا آغاز 29 ہزار 809 کی سطح پر ہوا جس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کساد بازاری دیکھنے میں آئی۔

ایک وقت میں100 انڈیکس 30378 پوائنٹ پر بھی گیا جو آج کی بلند ترین سطح رہی ، ابتدائی تین گھنٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی جب انڈیکس 341 پوائنٹ کی کمی سے 29468 پر آ گیا تھا جو آج کی کم ترین سطح رہی۔

بدھ کے روز مارکیٹ میں 107,350,810 شیئرز کا لین دین جن کی مالیت 4,648,538,909 پاکستانی روپے رہی ، گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج  گراوٹ کا شکار رہی اور کاروبار کا اختتام 247 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 57 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں پہنچ گیا اور کاروبار میں تیزی نظر آئی , ہفتے کے دوسرے کاروبار کا اختتام 248 پوائنٹ کی کمی سے 29 ہزار 809 پوائنٹس پر ہوا تھا۔