او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے پر غور کر رہے ہیں:شاہ محمود

او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے پر غور کر رہے ہیں:شاہ محمود
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے متعلق تمام ابہام دور ہوگئے ہیں۔

دونوں ممالک نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے جس کے بعد او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے پر غور کر رہے ہیں ، سعودی عرب اور یو اے ای آئندہ پاکستان کو مایوس نہیں کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے متعلق مکمل طور پر بریف کیا ہے۔