وزیراعظم سے سعودی ، اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم سے سعودی ، اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات
image by facebook

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی اور اماراتی حکام پر زور دیا کہ وہ بھارت پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کرنے کے لیے دبائو ڈالیں اور بھارت کو قائل کریں کہ وہ اپنی جارحانہ پالیسی کو ختم کرے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔