سابق ایم پی اے مجید اچکزئی ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں بری

سابق ایم پی اے مجید اچکزئی ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں بری
کیپشن: مجید اچکزئی پر سارجنٹ عطاللہ کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے کا الزام تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کی ماڈل کورٹ نے کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کے قتل کیس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت پربری کردیا۔ ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے کیس کی سماعت کی۔

2017 میں  بلوچستان کی اسمبلی کے رکن اور اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین  مجید اچکزئی پرسارجنٹ عطاللہ کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے کا الزام تھا۔

ٹریفک پولیس انسپیکٹر عطا اللہ کی ہلاکت کا واقعہ 20جون 2017 کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ایک گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔