پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی: آرمی چیف

پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی: آرمی چیف
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، بھارتی فوج کے ظلم و جبر اور لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 
آرمی چیف نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز ار کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی، سید علی گیلانی نے کشمیریوں کیلئے زندگی بھر جدوجہد جاری رکھی۔ 
چیف آف آرمی سٹاف نے عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی اور کشمیر کے استحکام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ عبدالقیوم نیازی نے کشمیر میں ترقی کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔