اقوام متحدہ کے سربراہ کا افغانستان کیلئے اعلیٰ سطحی امدادی کانفرنس بلانے کا اعلان

اقوام متحدہ کے سربراہ کا افغانستان کیلئے اعلیٰ سطحی امدادی کانفرنس بلانے کا اعلان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: اقوام متحدہ کے چیف نے افغانستان کیلئے اعلیٰ سطحی امدادی کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج افغانیوں کو عالمی برادری کی مدد اور یکجہتی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے چیف انتونیو گوتریس نے افغانستان کیلئے اعلیٰ سطحی مدادی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کیلئے ہیومینٹیرین کانفرنس 13 ستمبر کو طلب کروں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج افغانیوں کو عالمی برادری کی مدد، یکجہتی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے اور کانفرنس کے دوران ضرورت مندوں تک فنڈز کی بلاروک ٹوک رسائی کی حمایت کروں گا۔ 
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد امریکہ نے افغان مرکزی بینک کے امریکہ میں 9.5 بلین ڈالر کے اثاثے منجمد کر دئیے تھے جس کے باعث امریکی بینکوں میں افغان حکومت کے 9 9.5 بلین ڈالر کے اثاثہ جات تک طالبان کی رسائی ختم ہو گئی۔ 
بینک آف افغانستان کے بیشتر فنڈز افغانستان میں نہیں امریکہ میں ہیں، کچھ روز قبل بینک آف افغانستان کے سابق قائم مقام گورنر اجمل احمتی نے بھی عندیہ دیا تھا کہ امریکہ طالبان کی فنڈز تک رسائی روکنے جارہا ہے۔