شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے پیپلز پارٹی کے نول جانے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات سردمہری کا شکار تھے تاہم شہباز شریف نے چند روز قبل کراچی کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کو ایک سیاسی حقیقت قرار دیا تھا۔