اتوار کا دن کورونا کی ویکسین کے لئے مختص

اتوار کا دن کورونا کی ویکسین کے لئے مختص

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اتوار کا دن خصوصی طور پر کورونا کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لیے مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر ویکسین کی دوسری ڈوزلگوانے والے افراد کو اہم اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ مسیج کا انتظار کیے بغیر ویکسین سینٹر پہنچیں اور ویکسین لگوائیں ،اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز لگوانے والوں کےلیے مقرر کیا گیا ہے۔

وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں

4d39e91a0bdd04a8eae12318d8e59999

گذشتہ ماہ ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ42 سے کم کرکے 28 دن کردیا تھا۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا اور 10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، 10ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔