الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فوج کی تعیناتی کی حکومتی درخواست مستر د کردی

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فوج کی تعیناتی کی حکومتی درخواست مستر د کردی

اسلام آباد : کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج کی تعیناتی کی حکومت درخواست مسترد کردی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں 12 ستمبر سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات ہورہے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے چند روز پہلے کینٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، الیکشن کمیشن نے اجلاس میں تحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ کینٹ بورڈ انتخابات کےلئے فوج لگانے کی ضرورت نہیں، کینٹ بورڈ الیکشنز کی سیکورٹی کےلئے بہترین انتظامات کئے جاچکے ہیں،  کینٹ بورڈز الیکشنز کی سیکیورٹی کےلئے رینجرز،ایف سی،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی، پولیس رینجرز،ایف سی کی موجودگی میں فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو فیصلہ سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے پولیس ایف سی رینجرز حکام کو الیکشنز میں بھاری نفری لگانے کی ہدایت کردی ہے۔