عبد الغنی برادر کی طرف سے نئی حکومت سے متعلق بڑا اعلان 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Mula Ghani Baradar

کابل:طالبان کی ابھی نئی حکومت کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن طالبان کی طرف سے کچھ ایسے مثبت اشارے نظر آ رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ افغانستان میں بڑی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں ۔

ملا عبد الغنی برادر کا کہنا ہے افغانستان میں ایسی حکومت بنارہےہیں جو تمام طبقات کی نمائندہ ہوگی،ایک ایسی حکومت افغان عوام کیلئے لا رہے ہیں جو عوام کے سامنے جواب دہ ہو گی ،انہوں نے کہا امن یقینی بنائیں گے،ملک کی معاشی حالت بھی بدلیں گے۔

ملا غنی برادر کا کہنا تھا افغانستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دے رہے ہیں جو افغان عوام کے تمام طبقات کی نمائندہ ہوگی، طالبان کے نائب امیر اور حکومت کے متوقع سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے غیر ملکی  میڈیا سے گفتگومیں کہا حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوگی ، امن یقینی بنائیں گے جو اقتصادی ترقی کےلیے انتہائی ضروری ہے۔ 

واضح رہے اس وقت افغانستان کے 34 صوبوں میں سے صرف ایک صوبہ پنجشیر ایسا ہے جہاں احمد مسعود قبیلے کیساتھ لڑائی جا ری ہے ،باقی 99 فیصد افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ہے ،جمعہ کے روز طالبان نے نئی حکومت کا اعلان کرنا تھا جسے پنجشیر کی فتح کیساتھ مشروط کر دیا گیا ہے ۔